فیفا ورلڈ کپ (Fifa World Cup)میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جب یورپی چیمپئن اسپین کو ورلڈ کپ کی نووارد ٹیم کیپ وردے کے خلاف بغیر کسی گول کے برابری پر اکتفا کرنا پڑا۔
اٹلانٹا میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے اس مقابلے میں اسپین کو واضح فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم کیپ وردے نے شاندار دفاعی کھیل پیش کرتے ہوئے مضبوط حریف کو گول کرنے سے روک دیا۔
ہسپانوی ٹیم نے میچ کے دوران 74 فیصد گیند پر کنٹرول برقرار رکھا اور متعدد حملے کیے لیکن وہ کیپ وردے کے دفاعی حصار کو توڑنے میں ناکام رہی۔
اسپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے نے دوسرے ہاف میں بارسلونا کے نوجوان اسٹار لامین یامال کو بھی میدان میں اتارا مگر وہ بھی ٹیم کو کامیابی دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
مزیدپڑھیں:ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانے پر دلہن نے دولہا سے طلاق مانگ لی
دوسری جانب کیپ وردے کے کھلاڑیوں اور مداحوں نے اس نتیجے کو فتح کے مترادف قرار دیتے ہوئے بھرپور جشن منایا۔
واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھاکر 48 کیے جانے کے باعث 5 لاکھ 25 ہزار آبادی پر مشتمل اس جزیرہ نما ملک کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔












منگل 16 جون 2026 