سینئر اسپورٹس رپورٹر قمر احمد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Calender Icon جمعرات 18 جون 2026

سینئر اسپورٹس صحافی قمر احمد 88 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق قمر احمد(Qamar Ahmed) دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

قمر احمد کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب بیت السلام مسجد ڈی ایچ اے فیز فور میں ادا کی جائے گی۔

قمر احمد کا پاکستان کے ابتدائی کرکٹ صحافیوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے نے 400 سے زائد ٹیسٹ میچز اور 600 سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور دنیا بھر میں آئی سی سی ایونٹس بھی کور کیے۔

مزید پڑھیں:پاکستان، ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، بی او آئی

قمر احمد 23 اکتوبر 1937 کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 17 فرسٹ کلاس کرکٹ میچز بھی کھیلے۔