کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے، 9 ملزمان گرفتار

Calender Icon ہفتہ 20 جون 2026

شہر قائد(Karachi) کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 9 زخمیوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

سکھن پولیس نے بھینس کالونی روڈ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ادھر گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سچل پولیس نے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تاہم ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، سپر مارکیٹ پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، گرفتار ملزم فرار ہوتے ہوئے گر کر زخمی ہوا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026ء، برازیل نے ہیٹی کو 0۔3 سے شکست دے دی

سپر ہائے وے کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، قائد آباد مرغی خانہ پل کے قریب بھی مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے صبا سینما کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔