پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز(Taxes)، ڈیوٹیز کی تازہ ترین تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 29 فیصد تک ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز شامل ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 88 روپے 7 پیسے فی لیٹر تک ٹیکسز شامل ہیں۔
پیٹرول پر 19 روپے 32 پیسے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کی جارہی ہے جبکہ فی لیٹر پر 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی بھی لی جارہی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے۔
پیٹرول پر 2.87 روپے فریٹ مارجن، 7.87 روپے تیل کمپنیوں کا مارجن جبکہ 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز کمیشن شامل ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 91 روپے 15 پیسے تک ٹیکسز، ڈیوٹیز اور مارجنز شامل ہیں، ڈیزل پر 72.97 روپے پیٹرولیم لیوی، 2.50 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:کیا موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول پر 2 ہزار روپے سبسڈی اب ملے گی؟
ڈیزل پر 15.68 روپے کسٹم ڈیوٹی، 2.40 روپے فریٹ مارجن، 7.87 روپے تیل کمپنیوں کا مارجن، 8.64 روپے فی لیٹر ڈیلرز کمیشن بھی شامل ہے۔
لائٹ ڈیزل پر 5.42 روپے فریٹ مارجن، 1.61 روپے تیل کمپنیوں کا مارجن شامل ہے، 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی عائد ہے۔












اتوار 21 جون 2026 