ڈان 3 تنازع، سنیل شیٹی، رنویر سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے

Calender Icon ہفتہ 27 جون 2026

بالی ووڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹی(Sunil Shetty) ڈان 3 تنازع میں اداکار رنویر سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

64 سالہ سنیل شیٹی نے 40 سالہ رنویر سنگھ پر پابندی لگانے کے مطالبے کی مخالفت کی اور کہا کہ کسی اداکار یا فنکار پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ نے بالی ووڈ کو تقریباً ساڑھے 3 ہزار کروڑ سے زائد کی آمدنی دی ہے، اس لیے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بے بنیاد ہے۔ اس نوعیت کے معاملات کا حل بات چیت سے ہی نکالا جانا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی رجسٹریشن سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج

تنازع رنویر سنگھ کی ڈان 3 سے مبینہ علیحدگی، معاہداتی اختلافات اور پری پروڈکشن اخراجات کی وصولی کے دعوے سے شروع ہوا، جو بعد میں فلمی تنظیموں اور فنکارانہ آزادی سے متعلق ایک بڑے مسئلے میں تبدیل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ایکسل انٹرٹینمنٹ نے پری پروڈکشن اخراجات کی مد میں تقریباً 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔