پی ٹی آئی کی رجسٹریشن سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج

Calender Icon ہفتہ 27 جون 2026

آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی رجسٹریشن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائزر طاہر عزیز نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 29 جون 2026، بروز پیر مقرر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ 23 جون 2026 کو آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا۔

مزیدپڑھیں:کیپ ورڈے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچنے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا

تاہم الیکشن کمیشن نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، اب سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ہائیکورٹ کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔