پرو ہاکی لیگ:پاکستان ہاکی ٹیم تمام 16 میچ ہار گئی، انگلینڈ نے بھی 7-0 سے شکست دے دی

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا مایوس کن سفر بدترین انداز میں اختتام پذیر ہوگیا، جہاں گرین شرٹس کو آخری میچ میں بھی انگلینڈ کے ہاتھوں 7-0 کی یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے آغاز ہی سے پاکستان پر مکمل برتری قائم رکھی۔ انگلینڈ کی جانب سے نکولس بینڈوراک نے دو گول اسکور کیے جبکہ ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک، ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی بڑی فتح یقینی بنائی۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے تمام 16 میچز ہار گئی اور ایونٹ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

مزیدپڑھیں:سیف علی خان کا چاقو حملے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد نیا انکشاف

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 22 گول کیے جبکہ حریف ٹیموں نے گرین شرٹس کے خلاف 79 گول اسکور کیے۔ اس طرح 16 میچز کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا جو ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔