میکسیکو(Mexico) اور ایکواڈور(Ecuador) کے درمیان اہم مقابلے سے قبل میکسیکو سٹی میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی ہے جہاں سینکڑوں میکسیکن فٹبال شائقین ایکواڈور کی قومی ٹیم کے ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق مداحوں نے کاروں کے ہارن، بینڈ باجوں، لاؤڈ اسپیکرز اور مسلسل نعروں کے ذریعے ماحول کو انتہائی شور شرابے میں بدل دیا۔
اس غیر معمولی منظر کے باعث ایکواڈور کے کئی کھلاڑی ہوٹل کی کھڑکیوں سے باہر جھانکتے ہوئے بھی نظر آئے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔
🚨🇲🇽 𝗕𝗥𝗘𝗔𝗞𝗜𝗡𝗚: Hundreds of Mexican fans have gathered outside the HOTEL where the Ecuador national team is staying.
They are making all kinds of noise: Car horns, trumpets, speakers, and chants. Several Ecuador players have already been seen looking out of their hotel… pic.twitter.com/aOCcSHidwF
— The Touchline | 𝐓 (@TouchlineX) June 30, 2026
اطلاعات کے مطابق ان شائقین کا مقصد ایکواڈور کے کھلاڑیوں کو پوری رات آرام نہ کرنے دینا ہے تاکہ وہ میکسیکو کے خلاف اہم میچ سے قبل مناسب نیند حاصل نہ کر سکیں۔
مزیدپڑھیں:کروڑوں کی دولت مادی چیز ہے، اس سے خوشی نہیں مل سکتی، وِل اسمتھ
مقامی رپورٹس کے مطابق مداح رات بھر ہوٹل کے باہر موجود رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
MUST WATCH: Mexican fans are outside Ecuador’s team hotel making as much noise as possible in an attempt to keep them awake before their World Cup clash against Mexico. 🇪🇨
BEAUTIFUL. 😂👏🏼 pic.twitter.com/Q1TWZsJQbI
— All Fútbol MX 🇲🇽 (@AllFutbolMX) June 30, 2026
فٹبال کی دنیا میں اہم مقابلوں سے قبل مخالف ٹیم کے ہوٹل کے باہر شور مچا کر کھلاڑیوں کا سکون متاثر کرنے کی ایسی حکمت عملی ماضی میں بھی مختلف ممالک میں دیکھی جا چکی ہے۔
تاہم اس بار یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے جہاں کچھ صارفین اسے جوش و جذبے کی علامت قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اسے کھیل کے جذبے کے منافی رویہ قرار دے رہے ہیں۔












منگل 30 جون 2026 