بیٹی کے اچھے رشتے کی خاطر پارٹیوں میں جانا چھوڑ دیا تھا: فضا علی کا انکشاف

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی(Fiza Ali) نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی فرال فواد کے لیے اچھے رشتے کی خواہش کے پیشِ نظر طویل عرصے تک اپنی سماجی سرگرمیوں کو محدود رکھا۔

فضا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنے شوہر اعجاز خان کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق شوہر فواد سے طلاق کے بعد میں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نہ سماجی تقریبات میں شرکت کرتی تھی اور نہ ہی پارٹیوں میں جاتی تھی، کیونکہ میں ایک بیٹی کی ماں ہوں اور میں نہیں چاہتی تھی کہ میری بیٹی کے بارے میں کوئی منفی تاثر قائم ہو، کوئی اسے یہ کہے کہ اس کی ماں پارٹیز میں جاتی ہے۔

مزیدپڑھیں:علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ حضرت علی ؓ کے روضے پر ادا

اداکارہ نے کہا کہ میری اولین ترجیح بیٹی کی تعلیم و تربیت اور اس کے لیے ایک اچھے رشتے اور مناسب خاندان کا انتخاب تھا، یہی میری سب سے بڑی پریشانی تھی کہ میں چاہتی تھی فرال کی شادی اچھے گھرانے میں ہو اور اسی مقصد کے تحت میں نے اپنی سماجی زندگی تقریباً ختم کر دی تھی۔

فضا علی نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہمارے ساتھ کوئی مرد موجود نہیں تھا جو ہماری حفاظت یا معاونت کرتا، تاہم اب اعجاز خان سے شادی کے بعد میں دوبارہ معمول کی سماجی زندگی کی جانب لوٹ رہی ہوں۔