انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کےمطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرزمیں بھارت کے ایشان کشن سرفہرست،پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن،جبکہ انگلینڈ کےجیکب بیتھل 7درجےترقی کے بعد8ویں نمبرپر آگئے،سوریا کمار یادو کی پانچ درجہ تنزلی،13واں نمبر ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا کے بعد چین کا بھی جدید مصنوعی ذہانت ماڈلز تک غیر ملکی رسائی محدود کرنے پر غور
ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر،پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کی دوسری پوزیشن،اسپنر محمد نواز 12ویں ،سلمان مرزا 20 ویں نمبرپر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرزمیں جسپریت بمرا پہلے،پاکستان کے نعمان علی 7ویں،ٹیسٹ بیٹرزمیں ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر،محمد رضوان 18ویں اور بابراعظم19ویں نمبرپرموجود ہیں۔












بدھ 8 جولائی 2026 