محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی(mohsin naqvi) نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے قیام امن خصوصاً پاکستان کی لازوال خدمات پر بھی بات چیت کی گئی۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

مزیدپڑھیں:38 ماہ میں دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن تعمیر

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ذمہ داری سے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف نے کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امن مشنز کیلئے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور درکار وسائل تمام امن مشنز کی کامیابی کیلئے ضروری ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے مقصد کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے قیام امن میں پاکستان کے طویل المدتی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔