میانمار کے قریب پناہ گزینوں سے بھری دو کشتیاں اُلٹ گئیں، 500 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

Calender Icon جمعرات 16 جولائی 2026

میانمار کے ساحل کے قریب 500 سے زائد افراد کو لے جانے والی دو کشتیاں(Boats) الٹ گئیں جس کے تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے بتایا کہ جنگ زدہ ملک کے پناہ گزین حفاظت اور بہتر مواقع کی تلاش میں خطرناک سمندری سفر جاری رکھے ہوئےتھے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، دو جہاز جون کے آخر میں میانمار کی راکھین ریاست سے روانہ ہوئے جن میں زیادہ تر روہنگیا مسافر سوار تھے۔

مزیدپڑھیں:صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی

اُن میں مبینہ طور پر کچھ ایسے تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں پناہ گزین کیمپوں سے سفر کیا تھا۔

اگرچہ واقعات اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے، یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم ممکنہ طور پر تباہ کن جانی نقصان پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔