پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار

Calender Icon جمعرات 16 جولائی 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (Pakistan Hockey Federation)نے ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے پلان تیار کر لیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا 5 شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا، کھلاڑیوں کی فٹنس، تیکنیکی مہارت، ذہنی مضبوطی اور رویے کا جائزہ لیا جائے گا۔

غیر ملکی کوچز کھلاڑیوں کو 1 سے 5 تک نمبر دیں گے اور سلیکشن کے لیے 5 میں سے کم از کم 3 شعبوں میں 3 یا اس سے زائد نمبر لینا لازمی ہوں گے۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ جی پی ایس ٹریکنگ اور ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے لیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل: جوڈ بیلنگھم کی لیونل میسی اور ویلنٹین بارکو سے جھڑپیں

مجوزہ سلیکشن کا معیار حتمی منظوری کے لیے سلیکشن کمیٹی اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیش کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شفاف، میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی انتخابی نظام اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔