راولپنڈی (نیوز ڈیسک)حکومتِ پنجاب نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نجی تعلیمی ادارے اب کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ سول انجینئر یا انجینئرنگ فرم سے بھی بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) کے مرکزی چیئرمین کاشف ادیب جوادانی، صدر ایپسما لاہور و قصور چوہدری محمد عباس اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد حسنین چوہدری نے وزیر مواصلات پنجاب اور متعلقہ سیکرٹری سے ملاقات کر کے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا تھا
مزیدپڑھیں:’’طالبات کیلئے مفت الیکٹرک بائیک‘‘، اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ جانیں
اور اس مسئلے کےلئے حل کی درخواست کی تھی۔ایپسما نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے ایک اہم اور دیرینہ مسئلے کو حل کر کے تعلیمی شعبے کو بڑی سہولت فراہم کی ہے۔












اتوار 19 جولائی 2026 


