ورلڈ کپ فائنل کے بعد میسی نے لامین یامال سے کیا کہا؟ نوجوان اسٹار نے راز کھول دیا

Calender Icon جمعرات 23 جولائی 2026

اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال (Lamine Yamal) نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد اپنے آئیڈیل لیونل میسی (Lionel Messi) سے ہونے والی یادگار ملاقات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میسی کے چند الفاظ ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنے جتنے ہی قیمتی ہیں۔

لامین یامال نے ایک انٹرویو میں کہا، “اگر چند سال پہلے کوئی مجھ سے کہتا کہ میں صرف 18 سال کی عمر میں ورلڈ کپ جیتوں گا اور فائنل میں لیونل میسی کے خلاف کھیلوں گا تو میں اسے دیوانہ سمجھتا۔”

انہوں نے بتایا کہ فائنل ختم ہوتے ہی ان کے ذہن میں سب سے پہلے یہی خیال آیا کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی لیونل میسی کے پاس جائیں اور ان سے ملاقات کر کے احترام کا اظہار کریں۔

یامال کے مطابق، “میں سیدھا میسی کے پاس گیا۔ انہوں نے مجھ سے ہاتھ ملایا، مجھے مبارک باد دی اور کہا، ‘محنت جاری رکھو، مستقبل تمہاری نسل کا ہے۔’ ان کے یہ الفاظ میری پوری زندگی اور کیریئر کا حصہ رہیں گے۔”

مزیدپڑھیں:لامین یمال گول کے بعد ‘304’ کا اشارہ کیوں بناتے ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

نوجوان ہسپانوی اسٹار نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانا ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا، لیکن اس کامیابی کو اس وقت مزید یادگار بنا دیا جب فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے لیونل میسی نے انہیں ذاتی طور پر سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPN FC (@espnfc)

انہوں نے بتایا کہ ارجنٹائن کی شکست کے باوجود میسی نے غیر معمولی کھیلوں کی سپرٹ اور عاجزی کا مظاہرہ کیا۔ جشن منانے سے پہلے وہ صرف اس لیے میسی کے پاس گئے تاکہ اپنے ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کر سکیں، جبکہ میسی نے بھی خوش دلی سے انہیں مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

لامین یامال نے اعتراف کیا کہ وہ بچپن سے لیونل میسی کے مداح رہے ہیں اور انہی کو دیکھ کر فٹبال کھیلنے کا شوق پیدا ہوا۔ ان کے بقول اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلنا ایک ایسا خواب تھا جس پر یقین کرنا بھی مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ میسی کی حوصلہ افزائی اور ان کے الفاظ وہ کبھی نہیں بھولیں گے، کیونکہ یہ ان کے لیے کسی بھی انفرادی اعزاز یا تمغے سے بڑھ کر ہیں اور آئندہ کیریئر میں انہیں مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

یامال نے اپنی تاریخی کامیابی اپنے خاندان، اپنے آبائی علاقے اور ان لاکھوں مداحوں کے نام کی جنہوں نے پورے ورلڈ کپ کے دوران اسپین کی بھرپور حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رات ہمیشہ ان کی زندگی کی خوبصورت ترین اور ناقابلِ فراموش یادوں میں شامل رہے گی۔

if you want to create more options then add new post