دانش اسکولز میں تعلیم مہنگی، 15 سال میں 40 ہزار بچوں کا داخلہ: وزیر تعلیم پنجاب

Calender Icon اتوار 26 جولائی 2026

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ دانش اسکول سسٹم میں تعلیم بہت مہنگی ہے جس کے باعث 15 سال میں صرف 40 ہزار بچے داخلہ لے سکے، پنجاب میں کمپری ہنسیو اور پائلٹ اسکول بنے، وہ کہاں گئے؟

لاہور میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ فرق ختم کرنے کیلئے ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی طرف گئے۔ نواز شریف اسکول آف ایمینیس میں اب تک اوسطاً 112 فیصد داخلے ہوئے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم نے سرکاری اسکولوں میں داخل 15 لاکھ گھوسٹ بچے نکالے، اس وقت صوبے کے 25 فیصد بچے اسکولوں سے محروم ہیں، ہائی اسکولوں میں پہنچ کر تعلیم چھوڑنے والے بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:مجتبیٰ خامنہ ای کسی فرد یا ادارے کیساتھ رابطے میں نہیں، سسر غلام علی حداد

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورس اسکولوں کو تعلیم سے محروم 5 فیصد بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ دیا ہے۔