پائلٹ کو یہ منشیات انڈونیشیا اسمگل کرنے کے عوض تقریباً 9 ہزار برطانوی پاؤنڈ معاوضہ دینے کی پیشکش کی گئی تھی
انڈونیشیا میں پائلٹ کے سوٹ کیس سے 70 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیر ملکی پائلٹ کو تقریباً 70 ہزار ایکسٹیسی گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ایک ایئرپورٹ میں پائلٹ کے سوٹ کیس سے 26 کلو گرام منشیات کی گولیاں برآمد ہوئیں جن کی تعداد 70 ہزار گولیاں اور مالیت ہزاروں پاؤنڈ ہے۔
پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جو حیران کن طور پر نشے کی حالت میں تھا۔ تحقیقات کے دوران گرفتار پائلٹ نے اعتراف کیا کہ اسے یہ منشیات انڈونیشیا اسمگل کرنے کے عوض تقریباً 9 ہزار برطانوی پاؤنڈ معاوضہ دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔
پائلٹ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ یہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں کہ وہ کس بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ تھا اور منشیات کی یہ بڑی کھیپ کس مقصد کے لیے انڈونیشیا لائی جا رہی تھی۔
مزید پڑھئیں:اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کا نیلام عام، بلیو ایریا میں پلاٹ 9134.65 ملین میں نیلام
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں منشیات سے متعلق قوانین دنیا کے سخت ترین قوانین میں شمار ہوتے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں عمر قید یا سزائے موت تک دی جا سکتی ہے۔













منگل 4 اگست 2026 

