والدین کے لیے بچوں کے اکاؤنٹس پر نگرانی، واٹس ایپ نے اہم فیچر متعارف کرا نا شروع کر دیا

Calender Icon اتوار 9 اگست 2026

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ(whatsapp) نے آئی فون صارفین کے لیے پیرنٹل کنٹرولز کا الگ سیکشن متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس سے والدین کے لیے بچوں کے اکاؤنٹس پر نگرانی اور پابندیوں کا نظام ترتیب دینا مزید آسان ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق واٹس ایپ کے پیرنٹ-مینجڈ اکاؤنٹس کے ذریعے والدین یا سرپرست یہ طے کرسکتے ہیں کہ بچے سے کون رابطہ کرسکتا ہے اور وہ کن گروپس میں شامل ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ چینلز اور اسٹیٹس جیسے بعض فیچرز تک رسائی بھی محدود کی جاسکتی ہے۔

والدین کو اکاؤنٹ کی بعض سرگرمیوں، بشمول نئے رابطوں، بلاک کیے گئے صارفین اور پروفائل میں تبدیلیوں سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔

یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ پر الگ ’پیرنٹل کنٹرولز‘ سیکشن کے ذریعے فراہم کیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:احمد محی الدین ہیومنٹیک کے چیف پبلک ٹرسٹ آفیسر مقرر

اب یہی سیکشن آئی او ایس پر بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق یہ سہولت ان صارفین کے لیے ہے جو اپنے ملک یا خطے میں ایپ استعمال کرنے کی مقررہ کم از کم عمر سے کم ہوں جبکہ بعض صورتوں میں ایپل بچے کی عمر کی حد براہِ راست شیئر کرسکتا ہے۔