بھارت: اسکول مڈ ڈے میل میں ڈیٹرجنٹ پاؤڈر، 40 طلبہ کی حالت بگڑ گئی

Calender Icon بدھ 19 اگست 2026

بھارتی ریاست بہار کے اسکول میں مڈ ڈے میل میں نمک کی جگہ ڈیٹرجنٹ پاؤڈر کھانے سے 40 طلبہ کی طبیعت خراب ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں طلبہ کو مڈ ڈے میل میں نمک کے بجائے غلطی سے ڈیٹرجنٹ پاؤڈردے دیا گیا۔

اسکول ٹیچر کے مطابق مڈ ڈے میل دوسرے اسکول سے فراہم کیا گیا تھا، طلبہ کی جانب سے سبزی میں نمک کم ہونے کی شکایت پرغلطی سے نمک کی جگہ ڈیٹرجنٹ پاؤڈر دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل:بیرسٹر سیف، عمران خان ملاقات، پارٹی و دیگر اہم امور پرگفتگو

حکام کے مطابق کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت پر طلبہ کو اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ڈیٹرجنٹ پاؤڈر کھانے کی اشیا کے قریب کیسے رکھا گیا اور اسے نمک سمجھ کر طلبہ کو کیسے پیش کیا گیا۔