سکھر میں شاہ خالد کالونی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر گرگیا، پلستر گرنے سے کلاس میں موجود 12 بچیاں زخمی ہوگئیں۔
چھت سے پلستر گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تدریسی عمل جاری تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
معمولی زخمی بچوں کو فوری طبی امداد دے دی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔













جمعرات 20 اگست 2026 

