پاکستانی کرکٹر کا بادشاہ چارلس کے ساتھ ملاقات سے انکار: برطانوی میڈیا کا دعویٰ

Calender Icon جمعہ 4 ستمبر 2026

برطانیہ کے دورے پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم (King Charles III)سے ملنے سے صاف انکار کر دیا۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پیش آیا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو لارڈز میں ایک تقریب کے سلسلے میں برطانوی بادشاہ سے ملنے جانا تھا۔ اس ملاقات سے پہلے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس تقریب میں ضرور شرکت کریں۔ لیکن ایک کھلاڑی نے اس حکم کو ماننے سے انکار کر دیا اور احتجاجاً اس ملاقات میں نہیں گیا۔

یہ کھلاڑی ان سات کرکٹرز میں شامل تھا جنہیں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور عملے کو اس تقریب میں بلایا گیا تھا جن میں سے کچھ تو وہاں موجود تھے لیکن ایک کھلاڑی نے ناراض ہو کر جانے سے انکار کر دیا۔

مزیدپڑھیں:وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر آرکیڈ گیمز متعارف: تارکینِ وطن گرفتار کرکے سرحدی دیوار بنائیں

تقریب میں محمد اویس ظفر، عامر جمال، خرم شہزاد اور علی عثمان نے شرکت کی، تاہم رپورٹ کے مطابق دو دیگر پاکستانی کھلاڑی بادشاہ سے ملاقات میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان میں سے ایک کھلاڑی نے احتجاجاً تقریب میں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کنگ چارلس سے ملاقات سے انکار کرنے والا کھلاڑی کون تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات کافی خوشگوار ماحول میں ہوئی جہاں برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بادشاہ کو ٹیم کے دستخط والا ایک بیٹ تحفے میں دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی انہیں ایک تحفہ پیش کیا۔