عالمی منڈی میں خام تیل (Crude Oil)کی قیمتیں جمعرات کو ابتدائی کاروبار کے دوران گر گئیں، سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے اضافی خام تیل کی ترسیل کی پیشکش کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کچھ کم ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 0.04 فیصد کمی سے 105.8 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا،امریکی خام کی قیمت 0.08 فیصد کمی سے 102.3 ڈالر فی بیرل پر آگئی،اماراتی مربن خام تیل کی 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 123.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
نسان سیکیورٹیز کے چیف اسٹریٹجسٹ ہیرویوکی کیکُوکاوا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عمان کے ذریعے تیل کی ترسیل کی اطلاعات کے بعد سپلائی میں سختی کے خدشات میں کچھ کمی آئی ہے، ان کے بقول آئندہ ہفتے ہونے والی امریکا اور چین کی سربراہی ملاقات سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی توقعات بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کو محدود کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ایچ ایف کا مینز چیمپئنز ٹرافی بھارت میں کھیلنے سے انکار
رواں ہفتے کے آغاز میں تیل کی قیمتیں تقریباً چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں، جب سعودی عرب کی بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی برآمدات میں رکاوٹ اور یورپی خریداروں کے لیے بعض کارگو منسوخ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار بیرل کمی ہوئی، جو تجزیہ کاروں کی جانب سے متوقع 16 لاکھ 20 ہزار بیرل کمی کے مقابلے میں کہیں کم تھی۔













جمعرات 17 ستمبر 2026 

