انڈین پریمیئر لیگ اور بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پھر فکسنگ کی گونج

Calender Icon منگل 22 ستمبر 2026

انڈین پریمیئر لیگ اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں مبینہ فکسنگ اور سٹے بازی کے الزامات ایک بار پھر سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹنگ آپریشن کے دوران سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رچت بھاٹیا نے آئی پی ایل 2025 میں مبینہ میچ فکسنگ سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

رچت بھاٹیا کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے دوران لندن میں موجود بکیز کو میچ سے قبل فائنل الیون سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے 5 میچز پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔

رچت بھاٹیا نے دعویٰ کیا کہ چنئی سپر کنگز سے وابستہ وینیش بیدی کو میچ سے قبل پلیئنگ الیون کی معلومات حاصل ہوتی تھیں، جو اسنیپ چیٹ کے ذریعے لندن میں موجود بکیز کو بھیجی جاتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان معلومات کے عوض 3 کروڑ روپے کمائے گئے، جبکہ معلومات کی ترسیل کے لیے کوڈز اور ایموجیز استعمال کرنے کی تربیت بھی دی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان، روس اور عمان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز، 2 ہفتے جاری رہینگی، آئی ایس پی آر

رچت بھاٹیا نے مزید دعویٰ کیا کہ 2018 میں سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران بھی فکسنگ کی گئی، جبکہ آئی پی ایل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں مبینہ فکسنگ پر انہیں فی میچ 40 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔