بالی وڈ اداکارہ نصرت بھروچا کے بالی میں حادثے کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کام کے سلسلے میں بالی گئی تھیں جہاں انہیں حادثہ پیش آیا، تاہم ابتدائی طور پر ان کی صحت سے متعلق تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی گئی تھیں۔
نصرت بھروچا کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے دوران اداکارہ کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے اور سرجری کے لیے انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیا جائے گا۔
ٹیم کے مطابق اداکارہ اس وقت بالی میں طبی نگرانی میں ہیں، جہاں ڈاکٹرز مزید طبی معائنے کے بعد سرجری کریں گے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں نصرت بھروچا کو اسٹریچر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:اس سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں‘‘، شمالی کوریا کا اے آئی گائیٹڈ اسٹریٹجک میزائل کا تجربہ’’
اداکارہ کی ٹیم نے حادثے کی وجہ اور ممبئی منتقلی کی تاریخ بتانے سے گریز کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا اداکار ٹائیگر شروف کی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔













ہفتہ 3 اکتوبر 2026 

