پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری کامیاب

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال(Sadia Iqbal) کے گھٹنے کی کامیاب سرجری ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری مقامی اسپتال میں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹر کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف محسوس کررہی تھیں تاہم اب سرجری کے بعد وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزریں گی ۔

مزید پڑھیں:سڈنی میں شدید بارش اور ژالہ باری نے شادی کی تقریب تہس نہس کردی

ذرائع کا کہنا ہےکہ سعدیہ اقبال کو مکمل ایکشن میں آنے کے لیے 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔