2026 کے لیے ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام رہا۔سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔
ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق این کارسن نے اپنے بے باک اور زندگی بھر کے کام سے عصری ادب کی نئی اقسام کو تشکیل دیا۔
سوئیڈش اکیڈمی کی سیکرٹری Ingrid Carlberg نے کہا کہ جب ہم نے اس انعام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے این کارسن سے رابطہ کیا تو وہ آئس لینڈ میں ہواؤں کی آواز سن رہی تھیں۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی این کارسن قدیم یونانی اور رومی ادب کی کہانیوں اور خیالات کو شاعری، مضامین اور فکشن میں مدغم کر دیتی ہیں۔
ان کی کتابوں میں Eros the Bittersweet، آٹو بائیوگرافی آف ریڈ، مین ان دی آف آور اور دیگر قابل ذکر ہیں۔
اس انعام کے ساتھ انہیں ایک کروڑ 20 لاکھ سوئیڈش کرونا بھی دیے جائیں گے۔گزشتہ سال ہنگری کے مصنف لازلو کرسز ناہور نے ادب کا نوبیل انعام جیتا تھا۔
کائناتی ذرات کی دریافت میں مدد فراہم کرنیوالے سائنسدان فزکس کا نوبیل انعام جیتنے میں کامیاب
مزید پڑھیں:کینڈا، دہائیوں پہلے گم ہونے والا بٹوہ مالک کو 51 سال بعد واپس مل گیا
قبل ازیں رواں ہفتے 5 اکتوبر کو طب، 6 اکتوبر کو فزکس جبکہ 7 اکتوبر کو کیمسٹری کے شعبے کے نوبیل انعامات کیا گیا تھا۔امن کے نوبیل انعام کا اعلان 9 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 12 اکتوبر کو دیا جائے گا۔













جمعرات 8 اکتوبر 2026 

