بنوں، گاڑی پرآئی ڈی بلاسٹ، امن کمیٹی رکن سمیت 3 افراد زخمی، 1 جاں بحق

Calender Icon منگل 27 اکتوبر 2026

ڈیرہ اسماعیل خان: بنوں میں قبائلی مشر اور امن کمیٹی کے رکن ملک سبیل خان کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکاہ ہوا جس سے ان کا بیٹا جاں بحق جبکہ ملک سبیل خان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں ٹاؤن شپ دبک سید خیل میں ملک سبیل خان کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

نتیجے میں ان کا بیٹا ملک اینار جاں بحق ہوگیا جبکہ ملک سبیل خان سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ، مرکز کوہ ہندوکش

پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے پھٹنے سے ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔