بانی پی ٹی آئی کی حتمی پیشرفت کی صورت میں تمام نکات ان کے علم میں لانے کی ہدایت۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ روز سینئر وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ 28 ویں ترمیم کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو مشروط مینڈیٹ دیدیا۔ ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ کوئی حتمی پیش رفت ہونے کی صورت میں ٹھوس چیزیں سامنے آئیں تو ان کے علم میں لایا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے اسیر خواتین کی رہائی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
دوسری جانب بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ قانونی اور طبی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اہم مقدمات میں وکالت اور قانونی حکمت عملی سے متعلق ہدایات بھی مل گئیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق ملاقات میں دونوں کے قانونی اور طبی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے قانونی امور سے متعلق جامع ہدایات بھی دیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان، شرح سود بڑھنے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں بڑا اضافہ
سلمان صفدر نے بتایا کہ وہ القادر ٹرسٹ کیس کی مرکزی اپیلوں میں دونوں کی نمائندگی جاری رکھیں گے، جبکہ بشریٰ بی بی کی بینائی کے مسئلے اور علاج سے متعلق زیرِ سماعت درخواست میں لطیف کھوسہ معاونت کریں گے۔












جمعرات 12 نومبر 2026 