رؤف صدیقی اور انکی اہلیہ مدینہ جاتے ہوئے کار حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

Calender Icon جمعہ 13 نومبر 2026

متحدہ قومی موومنٹ (MQM) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودی عرب میں مدینہ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کے اہلِخانہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق حادثے میں رؤف صدیقی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئے ہیں، دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے غیر قانونی کٹوتی کی شکایت کیسے درج کرائیں؟

سندھ کے سابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت رؤف صدیقی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

رؤف صدیقی ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے اہلِ خانہ کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔