پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں فتنۃ الخوارج اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز کیے ہیں، جن میں 74 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کرم میں کی جانے والی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 31 خوارج ہلاک کیے گئے، جبکہ اس دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
🚨#ISPR Press Release
31 Terrorists EliminatedIn continuation of counter terrorism campaign, from 3 November onwards Security Forces are conducting comprehensive intelligence based area sanitisation operation in Kurram area of District Quetta against Indian backed Fitna Al… pic.twitter.com/kgwaDu6oQG
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 13, 2026
اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے علاقوں میں بھی آپریشنز کی رفتار تیز کر دی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میر علی اور ضلع اورکزئی میں بھی فتنۃ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق صرف میر علی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 8 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:ہم سے اداروں کی دوری نہ ہوئی ہے اور نہ کبھی ہوسکے گی، رانا ثناء
اس طرح دو روز کے اندر ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 43 ہو گئی ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں خود ساختہ دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
🚨#ISPR Press Release
35 Terrorists EliminatedIn a determined effort to eliminate terrorist threats and dismantle the khwarij networks, Security Forces are conducting a series of intelligence based operations in Khyber Pakhtunkhwa province. These operations have been further… pic.twitter.com/Sr4q4T90E9
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 13, 2026
عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس طرح کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے تاکہ ریاست کے امن کو خراب کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔












جمعہ 13 نومبر 2026 