صوبائی انسداد منشیات عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول(Anmol) عرف پنکی و دیگر ملزمان کیخلاف منشیات برآمدگی کے ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔
ملزموں کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں قائم صوبائی انسداد منشیات عدالت کے روبرو منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کیا۔ عدالت نے ڈیفنس تھانے کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ملزمہ انمول پنکی اور دیگر ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے۔
مزیدپڑھیں:میٹ ہینری کی تباہ کن بولنگ، بھارت کو چوتھے ون ڈے میں عبرتناک شکست
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 23 نومبر کو طلب کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق انمول پنکی، شریک ملزمان عباد اور عزیز الرحمان کیخلاف مقدمہ رواں برس ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو شریک ملزم منشیات پھینک کر فرار ہوگیا۔ موٹر سائیکل چلانے والے گرفتار ملزم عباد کے قبضے سے بھی ایک کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔
ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ برآمد منشیات ملزمہ انمول پنکی نے دی تھی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا۔












جمعہ 13 نومبر 2026 