سکھر: شدید دھند (Fog)کے باعث موٹروے ایم 5 کو روہڑی سے پنوں عاقل تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے کی بندش مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لیے دن کی روشنی کو ترجیح دیں۔
مزیدپڑھیں:غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ: پاکستان سمیت 18 عرب و مسلم ممالک کی شدید مذمت
ترجمان نے کہا کہ دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کرنا زیادہ موزوں ہے۔ دوران سفر گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور لین کی پابندی کریں۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کرنے، فوگ لائٹس استعمال کرنے اور گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔












اتوار 15 نومبر 2026 