ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سردی کی پیشگوئی

Calender Icon اتوار 15 نومبر 2026

محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم(Weather) خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 12، لاہور میں 19، کراچی میں 24، پشاور میں 15، کوئٹہ میں 4، گلگت میں 6، مری میں 7 اور مظفرآباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔


دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سری نگر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی برف باری متوقع ہے۔

جموں میں موسم ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم، حکومت سینیٹ انتخابات سے قبل کیا حکمت عملی اختیار کرے گی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں 8، جموں میں 17، لیہہ میں منفی 3، پلوامہ اور بارہمولہ میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔