کراچی: ماڑی پور میں بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی
23 اکتوبر 2025
کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب بس الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔