ویمن کرکٹرز کا اسکلز ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا

Calender Icon پیر 9 مارچ 2026

پاکستان ویمن کرکٹرز کا اسکلز ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا جہاں ویمن کرکٹرز رات 8 بجے سے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گی۔

اسکلز ٹریننگ کیمپ ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ اور زمبابوے سے سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم نے آئر لینڈ میں سہ ملکی سیریز کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانا ہے۔

مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ اسٹاف ویمن کرکٹرز کی اسکلز پر کام کرے گا۔

اس کیمپ میں فٹنس پر فوکس کیا جائے گا، سیناریو بیسڈ میچز بھی ہوں گے، ٹریننگ کیمپ کے لیے 27 ویمن کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔