پہلا ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

Calender Icon بدھ 11 مارچ 2026

میرپور(نیوزڈیسک)3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، میزبان ٹیم نے 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی ٹیم پہلے ون ڈے میچ میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔بنگلادیش کی طرف سے تنزید حسن نے 67 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نجم الحسین شنتو نے 27 رنز بنائے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 6 چوکے شامل تھے، اوپنرز صاحبزادہ فرحان 27 اور معاذ صداقت 18رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ڈیبیو کرنے والے شامل حسین 4، محمد رضوان 10 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔۔سیریز میں کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا: شاہین آفریدی

حسین طلعت اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیبیو کرنے والے عبدالصمد اور فاسٹ بولر محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کے ناہید رانا کے ون ڈے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میں 114رنز کم ترین اسکور ہے۔