اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے ملاقات کی جس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف فنانشل آفیسر اور دیگر ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔اس موقع پر محسن نقوی نے قومی ٹیم کو آٹھ برس بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی اور ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا۔
چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ جو ہاکی کھلاڑی اس وقت ملازمت نہیں رکھتے، انہیں روزگار فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمی ہاکی کھلاڑیوں کے علاج کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔












بدھ 11 مارچ 2026 