لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز ری شیڈول کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔
دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان بات چیت ہوئی، فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دونوں بورڈز کے درمیان رواں برس کے آخر میں سیریز کیلئے ونڈو نکالنے کا امکان ہے۔
ممکنہ طور پر وائٹ بال سیریز کو آئندہ برس کیلئے ری شیڈول کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف ٹی پی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اپریل مئی میں شیدولڈ ہے، رواں برس کے آخر میں سیریز کے لیے ونڈو نکالنے پر بات چیت ہو رہی ہے، ممکنہ طور پر وائٹ بال سیریز کو آئندہ برس کے لیے بھی ری شیڈول کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپریل میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے اور مئی میں پاکستان نے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے جہاں پاکستان ٹیم نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کا اختتام 20 مئی کو ہوگا، مئی کے آخر میں آسٹریلیا نے پروگرام کے مطابق ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔












جمعہ 13 مارچ 2026 