نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے چھٹی مل گئی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کوچز لیوک رونکی اور جیک اورم کو پی ایس ایل کے لیے چھٹی دے دی ہے۔
اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ لیوک رونکی اور جیکب اورم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ہیں، انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے لیے چھٹی دی گئی ہے۔
لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ جبکہ جیکب اورم اسسٹنٹ کوچ ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچز جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز اور دورۂ بنگلادیش مِس کریں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے لیوک رونکی اور جیکب اورم کے متبادل کوچز کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔












جمعہ 13 مارچ 2026 