ورلڈکپ سے امیدیں پوری نہیں ہوئیں، کوچ اور کپتان مل کر کھلاڑی چنتے ہیں: عاقب جاوید

Calender Icon ہفتہ 14 مارچ 2026

لاہور (نیوز ڈیسک) کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم میں ساری چیزیں باہمی مشاورت سے ہوتی ہیں، کوچ اور کپتان سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر فیصلے کرتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی نیوز کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتا، میں بھی 3سے4ماہ کوچ رہا، سلیکشن کے وقت کوچ کو بھی ساتھ بٹھایا جاتا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ مقصد ہوتا ہے بہترین ٹیم سلیکٹ ہو، ورلڈکپ میں جو پرفارمنس ہونی چاہئے تھی وہ نہیں آسکی، ورلڈکپ کیلئے ہمیں بہت امید تھی لیکن ویسے نتائج نہیں آئے، امید تھی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ورلڈکپ سے پہلےہونا چاہئے تھا، سلیکٹرزنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ 3طرح کی ہے، کسی کو ایک پرفارمنس پرٹیم میں شامل نہیں کرسکتے اورنہ نکال سکتے ہیں، میچ کیلئے کنڈیشن کے مطابق کوچ اورکپتان ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ فخر زمان ان فٹ ہیں،انکوائری کروارہے ہیں، سلیکٹرز کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کونسا کھلاڑی ان فٹ نہیں اورورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہے۔