اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان اس ماہ ہونے والا فینالیسیما مقابلہ منسوخ کر دیا گیا۔
یورو اور کوپا امریکا کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچ 27 مارچ کو قطر میں ہونا تھا۔
یوئیفا نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یوئیفا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ کی ری شیڈولنگ ممکن نہیں اس لیے اس کو منسوخ کیا گیا ہے۔
ارجنٹائن نے متبادل انتظام کے طور پر دیے گئے تینوں آپشنز کو مسترد کر دیا تھا۔
پہلا آپشن میچ 27 کو اسپین میں کرانے کا دیا گیا تھا جس پر ارجنٹائن نہ مانا۔
دوسرے آپشن میں دو لیگ کی بنیاد پر میچ کرانے کو کہا گیا اس پر بھی اتفاق نہ ہو سکا جبکہ ارجنٹائن نے یورپ میں کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا آپشن بھی رد کر دیا تھا۔
ارجنٹائن نے ورلڈ کپ کے بعد کھیلنے کو کہا لیکن اسپین کے پاس تاریخیں نہیں تھی۔
ارجنٹائن نے 31 مارچ کو کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی مگر اس پر بھی اتفاق نہ ہو سکا۔
کسی آپشن پر اتفاق نہ ہونے کے بعد اس سال ہونے والے فینالیسیما کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔












پیر 16 مارچ 2026 