آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، لنکن فاسٹ بولر کرکٹ بورڈ کے این او سی سے محروم

Calender Icon ہفتہ 28 مارچ 2026

لاہور(نیوزڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سری لنکن فاسٹ بولر نوان تھوشارا کی شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے لازمی قرار دیے گئے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد نوان تھوشارا کو لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے ای ایس پی این کرک انفو سے اس بات کی تصدیق کی کہ فاسٹ بولر ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے 29 میں سے 17 پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے آر سی بی کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ بھی اس وقت انجری کا شکار ہیں۔