بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ٹریننگ کے بعد خاص مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کرکٹ لیگز کا سیزن عروج پر ہے، ایک طرف انڈین پریمیئر لیگ تو دوسری جانب پاکستان سپر لیگ بیک وقت جاری ہیں، جہاں قومی وانٹرنیشنل کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے ایک مداح جو جسمانی معذوری کا شکار بھی ہیں، اس وقت گراؤنڈ میں موجود تھے جب آر سی بی کا ٹریننگ سیشن چل رہا تھا۔
دھرم ویر پال نامی یہ مداح 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے وہ تقریباً ہر بھارتی میچ میں اپنی موجودگی یقینی بناتے آئے ہیں۔
ٹریننگ ختم ہونے کے بعد ویرات کوہلی خود چل کر ان کے پاس آئے اور نہ صرف ان سے ملاقات کی بلکہ ان کے ساتھ سیلفی بھی لی اور انہیں آٹو گراف بھی دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Virat Kohli with wheelchair-bound fan Dharamveer Pal at Chinnaswamy Stadium.❤ pic.twitter.com/4wUge0yeJz
— Sonu (@Cricket_live247) March 30, 2026
یہ ان کی پہلی ملاقات نہیں تھی، 2022 میں موہالی میں سری لنکا کے خلاف اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ کے موقع پر، ویرات کوہلی نے دھرم ویر کو اپنی جرسی تحفے میں دی تھی۔
دھرم ویر آل انڈیا کرکٹ ایسوسی ایشن فار فزیکلی چیلنجڈ کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹس میں اپنی ریاستی ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں، جو ان کی محنت، حوصلے اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔












منگل 31 مارچ 2026 