پاکستان سپر لیگ 11 کے ایک دلچسپ مقابلے میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ کامران غلام نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 50 رنز بنائے، جبکہ ڈیان فورسٹر نے 44 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان صرف 2 رنز بنا سکے، ڈیرل مچل نے 19 جبکہ عبداللہ فضل نے 23 رنز کا اضافہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف
ہفتہ 4 اپریل 2026












