پی ایس ایل کے پرفارمرز کو ڈومیسٹک میں بھی کارکردگی دکھانی ہوگی، اظہر علی

Calender Icon اتوار 5 اپریل 2026

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ اظہر علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پرفارمز کو ڈومیسٹک میں بھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔

پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے، کھلاڑیوں کو ہر فارمیٹ کی کرکٹ کو عزت دینی چاہیے، کرکٹ کو عزت نہیں دیں گے تو کرکٹ پلٹ کر عزت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ کے شعبے میں ہمارے پاس زیادہ آپشنز ہونے چاہئیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہمارے پاس بولنگ کے اچھے آپشنز موجود ہیں، کارکردگی میں بہتری کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

پشاور زلمی کے بولنگ کوچ نے کہا کہ ایک دو میچز نہیں بلکہ کارکردگی میں تسلسل سے کامیابی ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق کرکٹر اظہر علی نے کہا تھا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے بریک لے لیں۔

عاقب جاوید کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اکیڈمی پر توجہ دیں۔

اظہر علی نے کہا تھا کہ شاہین آفریدی بھی دو سے تین ماہ کو بریک لیں اور فٹنس کو بہتر کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو مشورہ ہے کہ ایک جاب کو لے کر اس پر فوکس کریں۔