پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

Calender Icon جمعرات 9 اپریل 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 11 کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر ایمون کی جگہ ریان برل کو شامل کیا گیا ہے۔