پارلیمان کمزور، خان کی پالیسی پرکل بھی کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں، سہیل آفریدی

Calender Icon اتوار 19 اپریل 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان (imran khan)کی پالیسی پرکل بھی کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں، بانی کی ہدایات پرعمل کروں گا کسی کی خواہش پر نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کےمطابق تحریک چلائیں گے۔

مردان میں جلسے سے خطاب سہیل آفریدی نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے، ذاتی معالج اور خاندان کے سامنے علاج کرانے کا مطالبہ کردیا۔ احتجاجاً صوبائی اسمبلی کا اجلاس گراؤنڈ میں کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی ہمیشہ سے بات چیت کی حامی تھی۔

مزید پڑھیں:پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سنچری جڑدی

جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک کےساتھ محبت کی اور کرتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کو اسپیس دینا ہوگی ۔ بانی کے بغیر پاکستان کی جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ حکمرانوں نےپارلیمان کو کمزور کردیا۔