امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پینٹاگون میٹرو اسٹیشن کے قریب 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہو گئے، جن میں محکمہ جنگ کے 10 اہلکار بھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک یہ حادثہ پینٹاگون میٹرو اسٹیشن کے جنوبی پارکنگ ایریا میں جمعے کی صبح تقریباً 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، حادثے کے بعد سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور ریڈ زون علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ اومنی رائیڈ اور فیئر فیکس کنیکٹر کی بسیں میٹرو ایکسس روڈ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایمرجنسی سروسز، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسوں کو جائے حادثہ کی جانب دیکھا گیا۔
WATCH: Two Metro buses collide head-on near the Pentagon in Arlington, Virginia; 18 injured.pic.twitter.com/iaBGEIZczR
— Resist Wire (@ResistWire) April 24, 2026
حکام نے بتایا کہ 23 زخمیوں میں سے 18 افراد کو طبی معائنے اور علاج کے لیے قریبی اسپتالوں منتقل کیا گیا جب کہ 5 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
مزیدپڑھیں:پراپرٹی کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر
پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 10 اہلکار سے محکمہ جنگ کے وابستہ ہیں۔ یہ ایک کم رفتار حادثہ تھا تاہم اس کے باوجود متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ایجنسی نے بتایا کہ واقعے کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر پینٹاگون سٹی اسٹیشن کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکیورٹی حکام کے بقول واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔












ہفتہ 25 اپریل 2026 