ملکی سیاست ایک سنجیدہ اور زیرک شخصیت سے محروم ہو گئی، عطاء اللہ تارڑ

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ( Attaullah Tarar) سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ( Sardar Zulfiqar Ali Khan Khosa )کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

وفاقی وزیر نے مرحوم کے بیٹوں سردار سیف الدین کھوسہ اور Sardar Dost Muhammad Khosa سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ایک مدبر، باوقار اور تجربہ کار سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے ملکی سیاست اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:کیا عاشر وجاہت، آریان خان جیسے لگتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال سے ملکی سیاست ایک زیرک اور سنجیدہ رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔