کپل شرما کو ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر امان اللّٰہ خان کی کونسی بات یاد آ گئی؟

Calender Icon منگل 5 مئی 2026

بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین امان اللّٰہ خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

کپل شرما نے اپنے ورلڈ لافٹر ڈے اسپیشل شو میں اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا اور یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کا انٹرویو کرتے ہوئے مرحوم پاکستانی لیجنڈ امان اللّٰہ خان کو یاد کیا۔

اُنہوں نے امان اللّٰہ خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار لیجنڈری امان اللّٰہ خان نے مجھ سے کہا تھا کہ مقابلہ عام طور پر ہیرو اور ہیروئن کے درمیان ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Amanullah (@adnanamanamanullah)


بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ امان اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ ہم کامیڈین تو بڑا کام کر رہے ہیں، ہم سب کے چہروں پر مسکراہٹ لاتے ہیں اور ہمیں ہمیشہ اس پر ہی توجہ دینی چاہیے، اب ہم میں سے کچھ کی کامیڈی سے لوگوں کو تھوڑی زیادہ ہنسی آ جاتی ہے اور کچھ کی کامیڈی پر تھوڑی کم آتی ہے لیکن مسکراہٹ کم ہو یا زیادہ، مسکراہٹیں پھیلانا کام تو عمدہ ہی ہے ناں۔

مزیدپڑھیں:ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2026ء میں کتنے پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے؟

کپل شرما کی امان اللّٰہ خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ قہقہوں کے بادشاہ کہلائے جانے والے لیجنڈری کامیڈین امان اللّٰہ طویل علالت کے بعد 2020ء میں خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔